چینی وزارت تجارت نے امریکی اقدامات پر شدید ردعمل دے دیا

image

چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکا اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اٹھائے گا۔

سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے ڈرون سیکٹر میں غیر معتبر سپلائرز کی فہرست میں توسیع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے نام نہاد قومی سلامتی کے بہانے تمام غیر ملکی ساختہ ڈرون سسٹمز اور ان کے اہم اجزا کو غیر معتبر سپلائرز کی فہرست میں شامل کیا جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

حالیہ برسوں میں امریکا نے بار بار قومی سلامتی کے تصور کو وسعت دیتے ہوئے چینی کمپنیوں سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا ہے، یہ منڈی کے بگاڑ اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی ایک عام مثال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو بند کرتے ہوئے متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے، اگر امریکا اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US