بند تابوت کے اندر سے کھٹکھٹانے کی آواز آنے لگی۔۔ مردہ عورت اچانک زندہ کیسے ہوگئی؟ حیرت انگیز واقعہ

image

ڈراؤنی کہانیوں یا ٹی وی ڈراموں میں تو ایسے واقعات اکثر دکھائے جاتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں شاید ہی آپ نے مردہ سے زندہ ہونے کا واقعہ سنا ہو۔ یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا پیرو میں جہاں روزا ازابیل نامی خاتون مرنے کے بعد اچانک تابوت سے کھٹکھٹانے لگی۔

روزا ازابیل اپنی بھابھی اور تین بھتیجوں کے ساتھ کار حادثے کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں ان کی بھابھی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ بے جان روزا کو بھی مردہ تصور کر لیا گیا اور انھیں تابوت میں لے کر قبرستان لے کے جایا ہی جارہا تھا کہ اچانک تابوت کے اندر سے روزا کھٹکھٹانے لگیں۔ خوفزدہ لوگوں نے جب تابوت نیچے رکھ کر کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ روزا پسنے میں شرابور اور زندہ تھیں۔

روزا کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ وہ حادثے کے بعد کوما میں چلی گئیں تھی۔ مصنوعی سانس دیے جانے پر روزا کچھ گھنٹے زندہ رہیں لیکن پھر ان کی حالت بگڑ گئی اور کچھ دیر میں ان کا انتقال ہوگیا۔

اگرچہ یہ واقعہ حیرت انگیز ہے لیکن ساتھ ہی تشویش کی بات ہے کہ ایک زخمی عورت کو اسپتال نے پہلے مردہ کیسے قرار دیا۔ مقامی پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US