مسجد میں چپل چوری ہوئی تو آن لائن آرڈر کرکے منگوالی ۔۔ آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والے مہنگے دھوکے

image

آن لائن شاپنگ کرنے کے فائدے اب سب ہی اٹھا رہے کیونکہ نہ گھر سے باہر جانے کی ضرورت ہوتی بس ایک فون کلک کے ذریعے من پسند چیز گھر پر ہی آجاتی ہے۔ لیکن اس میں فراڈ بھی بہت ہوتا ہے۔ آج ہماری ویب میں ہم آپ کو کچھ ایسے لوگوں کی کہانیاں بتانے جا رہے ہیں جن کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں فراڈ ہوگیا اور پیسے ڈوب گئے۔

٭ گھر میں پہننے کے لیے چپل:

رضوان نامی شخص کی چپل مسجد سے چوری ہوگئی تھی۔ انہوں نے چپل آن لائن آرڈر کرکے منگوائی یہ سوچ کر کہ مجھے گرمی اور دھوپ میں بازار سے خردینی نہیں پڑے گی، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ جس چپل کو وہ 2650 روپے میں خرید رہے ہیں وہ آرام دہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے چپل آرڈر کردی، آن لائن ہی پیسے ٹرانسفر کر دیے مگر جب چپل گھر آئی تو دیکھ کر دل جل گیا کیونکہ وہ دونوں چپلیں ایک ہی پاؤں کی آگئیں اور جب شاپنگ سروس کو دوبارہ کال کی تو انہوں نے نو چینج کا کہہ کر فون کاٹ دیا۔ بیچارے رضوان مالک صاحب 2650 روپے سے محروم ہوگئے۔

٭ کپڑے:

ایک خاتون نے منگوایا 5 ہزار کا شلوار قمیض لیکن اس کے بدلے ان کو ہلکی کوالٹی کی ٹاپ شرٹ اور ٹراؤزر بھیج دیا گیا اور ان کے 5 ہزار ضائع ہوگئے۔

٭ مردوں کے کپڑے:

ایک مرد نے آن لائن بنیان اور انر ویئر منگوایا تو ان کو خاتون کے کپڑے بھیج دیئے گئے اور پیسے پورے وصول کرلئے گئے جس کے بعد شکایت کی تو کوئی جواب نہ دیا گیا۔

٭ فیس ماسک:

خاتون نے فیس ماسک آرڈر کیا تو ان کو بچوں کا چسپاں والا چھوٹا سا فیس ماسک دے دیا گیا جبکہ اس کی مد میں 1800 روپے پورے وصول کئے گئے، جب شکایت کی تو معلوم ہوا کہ ان کے رائیڈر سے غلطی ہوگئی، مگر اب شپنگ دوسرے شہر بند کر دی گئی۔

لُنڈے کے کپڑے:

ایک افریقی خاتون نے اداکارہ جیسا 35 ہزار روپے کا پینٹ کوٹ آرڈر کیا، لیکن اس کو بدلے میں لُنڈے کے استعمال شدہ کپڑے بھیج دیئے گئے۔ ان کے ساتھ ہونے والا دھوکہ افسوس ناک ہے۔

موزے:

لیگی جیسے کالے موزے ایک شخص نے اپنی بیٹی کے لئے آرڈر کئے تو ان کو چڑیل کے سینگ بھیج دیئے گئے۔ جس پر وہ خود بھی حیران ہوئے مگر ٹوئٹر پر کمنٹ کرتے ہوئے ہنس دیئے اور کہا کہ ایسا مذاق کبھی اچھا نہیں لگتا۔

اکثر و بیشتر ایسا دھوکہ لوگوں کے ساتھ آن لائن شاپنگ میں ہو جاتا ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ایک شخص نے آئی فون آرڈر کیا تو اس کو چاکلیٹ بھیج دی گئیں۔ جہاں ای شاپنگ کی آسانی ہے وہاں یہ نقصان دہ بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US