چاروں بچے اچانک انتقال کر گئے اور ۔۔ خراب کھانے نے والدین سے بچے چھین لیے، والد کومہ میں چلے گئے، والدہ کی زندگی کیسے بدل گئی؟

image

گھر میں پلنے بڑھنے والے بچے گھر کا سکون ہوتے ہیں، جو کہ اگرچہ شور و غل تو کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود یہ بچے گھر ک ہرا بھرا رکھ دیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی گھرانے سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی افسوسناک واقعے کی خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جہاں ایک ہی گھر کے 4 پھول اللہ کو پیارے ہو گئے۔

سوشل میڈیا پیج ارحم ٹوئیٹس کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں ان 4 پھولوں سے متعلق یہ افسوسناک خبر شئیر کی گئی۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے ایک گھر میں بچے فوڈ پوائزنگ کے باعث انتقال کر گئے، رات گئے دونوں ننھی پریاں انتقال کر گئیں تو والدین سکتے میں ہی چلے گئے۔

لیکن یہ خوفناک دن ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور خبر آ گئی کہ دونوں بیٹے وینٹیلیٹر پر ہیں، انتہائی نگہداشت میں رہنے والے دونوں بیٹے بھی انتقال کر گئے۔

بچوں کے انتقال کی خبر سن کر والد بھی کومہ میں چلے گئے، جبکہ والدہ بے ہوش ہو گئیں۔ زندگی میں اچانک آنے والی یہ تبدیلی والدین پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ خدارا ان بچوں کے ماں باپ کے لیے دعا کریں۔

ذرائع کے مطابق ٹنڈو جام حیدرآباد کے رہائشی شہری گھر والوں کے لیے گاجر کا حلوہ لایا تھا، تاہم حلوے میں موجود کھویا خراب ہو گیا تھا، جس کے بعد بچوں کو دو دن تک طبیعت خراب رہنے کی شکایت کا سامنا تھا، لیکن گھر کے دیگر افراد کی طبیعت صحیح تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US