سرگودھا: بھیرہ روڈ پر ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

image

سرگودھا کے علاقے میلووال بھیرہ سے دھوری روڈ پر حمزہ پیٹرولیم کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب توڑی سے لوڈ ٹرک میلووال سے بھیرہ کی جانب جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹرک پر مجموعی طور پر 12 مزدور سوار تھے۔ ٹرک الٹنے کے باعث متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کو سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا۔ حادثے کے بعد کچھ دیر کے لیے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US