شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے اللہ کے گھر حاضری دینے پہنچ گئے ۔۔ مشہور کھلاڑیوں کی خانہ کعبہ کی تصاویر وائرل کیوں ہو گئیں؟

image

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسا لمحہ ضرور آتا ہے، جو کہ سب کو حیران کر دیتا ہے، جبکہ ان کے لیے یہ لمحہ کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی سرفراز احمد نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، اسی دوران وہ مدینے کی سڑکوں پر بیٹے کو کندھے پر اٹھائے چہل قدمی کر رہے تھے۔

چہل قدمی کے ساتھ ہی کھلاڑی کے لبوں پر نعت اقدس بھی تھی، نعت رسول ﷺ پڑھتے ہوئے کھو جانے والے سرفراز آج خود اس مقام پر تھے، جسے آقائے دو جہاں ﷺ کا شہر کہا جاتا ہے۔

سرفراز احمد نے اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور نعت رسول ﷺ کا نزرانہ پیش کرنا شروع کیا، جیسے جیسے ان کے قدم رسول ﷺ کے شہر میں پڑتے وہ نعت رسول ﷺ میں مزید کھو جاتے۔

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بھی حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے، نئے سال کی شروعات کچھ اس طرح کی کہ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ہو گئی اور نئی زندگی کی شروعات سے پہلے روضہ رسول حاضری بھی دے دی۔

اسی سال شاہین کی شادی متوقع ہے، اور شادی سے پہلے شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ان کی اہلیہ نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی، ان کی سوشل میڈیا تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھیں، اگرچہ انہوں نے عمرہ گزشتہ سال کیا تھا۔

اس حوالے سے انہوں نے تصاویر بھی شئیر کی تھیں، اہلیہ صفاء بیگ کے ہمراہ عرفان نے اللہ کے گھر حاضری بھی دی اور عمرہ کی ادائیگی بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US