عدالت نے نقیب اللہ کیس کا اہم فیصلہ سنا دیا ۔۔ راؤ انوار سمیت تمام ملزمان سے متعلق کیا کہا گیا؟

image

کراچی میں ہونے والے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ محسود کے قتل میں راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلاء اور ملزمان کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام ر ہی ہے۔ عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کو مارا گیا وہ جعلی تھا۔ بری ہونے والے ملزمان میں ڈی اسی پی قمر احمد، امان اللہ مروت و دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نقیب اللہ 2 دیگر کو 13 جنوری 2018 کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ پولیس مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US