یہ بات سچ ہے کہ چین میں گدھے کا استعمال بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ چین میں صرف گدھے کا گوشت ہی نہیں بلکہ اس سے چینی لوگ ایک اور فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ وہ کیا فائدہ ہے آج ہم اس آرٹیکل میں جانیں گے۔
چین میں گدھے کی کھال سے انتہائی مقبول دوا بنائی جاتی ہے۔ گدھے کی کھال سے جیلیٹین حاصل کر کے دوا تیار کی جاتی ہے۔
اس دوا کا نام ایجاؤ (Ejaio) ہے جو کہ ایک جیل نما دوا ہے اور اس کا انتہائی وسیع استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوا انسان کو جوان رکھنے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس دوا کو مقامی معالج بے پناہ فوائد کے حامل قرار دے کر اسے اور بھی کئی امراض کے لیے تجویز کرتے ہیں۔ یہ دوا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔