پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یانائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان سپر لیگ8 میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
شان مسعود کی ناقص فارم برقرار رہی ، وہ پہلے ہی اوور میں رومان رئیس کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔محمد رضوان اور رائلی روسو وکٹ پر موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو کیا۔