ہفتے میں 4 دن کام، تجربہ کامیاب

image

لندن: برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران چار دن کام کرنے کے بہترین نتائج سامنے آنے پر اب یہ رجحان بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد رطانوی کمپنیوں نے آزمائشی بنیادوں پر ہفتے میں 4 دن کام کا معمول شروع کیا تھا جن میں سے زیادہ تر نے اس کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4 دن کام کی مہم چلانے والوں کا مقصد دفتری کام اور زندگی کے دیگر معمولات میں توازن لانا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ برس جون تا دسمبر 61 کمپنیوں نے آزمائشی طور پر اپنے ملازمین سے ہفتے میں 34 گھنٹے کام کرایا جبکہ ان افراد کی تنخواہ پہلے کی طرح برقرار رکھی گئی۔ بعد ازاں 56 کمپنیوں نے اچھے نتائج سامنے آنے پر ہفتے میں 4 دن کے کام کو  برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہفتے میں 4 دن دفتری کام کرنے کی مہم چلانے والی تحریک کے ڈائریکٹر جو رائل نے ایک بیان میں کہا کہ “اس آزمائشی پراجیکٹ کی کامیابی اور سروے کے نتائج ہفتے میں 4 دن کام کی طرف ایک اہم بریک تھرو ہے۔”


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US