ترکیہ کی ایئر لائن پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرے گی

image

پاکستان سے ترکی سمیت دیگر مقامات پر سفر کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

ایتھوپین ایئرلائن کے بعد ترکیہ کی سن ایکسپریس ایئرلائن نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 

 ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ’ ترکیہ کی سن ایئر لائن نے پاکستان سے باقاعدہ آپریشن شروع کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی ہے‘۔

’سول ایوی ایشن نے یہ درخواست وزارت ہوا بازی کو ارسال کی ہے۔ وزارت سے منظوری کے بعد سن ایکسپریس پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ’ پاکستان سے ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے لیے سفر کرنے والے اس نئی ایئرلائن کے آپریشنز شروع ہونے کے بعد اس میں سفر کرسکیں گے‘۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US