پاکستان کا سکھایا گیا سبق مودی سرکار کبھی نہیں بھولے گی، وزیراعظم شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی جادو ٹونے سے نہیں بلکہ منصوبہ بندی اور محنت کے ذریعے ترقی حاصل کرے گا۔

ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میکرو لیول پر مستحکم ہے اور اب ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے بچوں کو تمام صوبوں سے بیرون ملک بھیجا جائے گا تاکہ نئے علم اور تجربات حاصل ہوں۔

شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ غیور عوام کا ہے جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، اور تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے بھارت کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے وہ سبق سکھایا ہے جو مودی سرکار کبھی نہیں بھولے گی، اور اللہ تعالیٰ نے 10 مئی کو پاکستانی قوم کو فتح اور عزت عطا کی۔

یہ تقریر پاکستان کی ترقی، قربانیوں اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US