ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ آرڈر کے خلاف اپیل کا فیصلہ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے خلاف ڈگری تنازع سے متعلق جاری عدالتی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تین سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے۔

قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کی جائے گی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے متعلقہ درخواستیں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US