چھوٹا سا ہاتھی اور بڑا سا چوہا ۔۔ یہ کون سی دنیا ہے جہاں بڑے جانور چھوٹے اور چھوٹے جانور موٹے ہیں؟ حیرت انگیز دنیا

image

آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مظابق پونی (چھوٹے گھوڑے کی نسل) کے قد کا بونا ہاتھی بحیرہ روم کے جزیرے سائپرس میں پایا جاتا تھا اور ویسٹ انڈیز میں پایا جاتا تھا ۱۸۰ کلو وزن کا چوہا جو ایک امریکی سیاہ ریچھ کو ٹکر دے سکے ۔

ان جزیروں پر پائے جانے والے ان چھوٹے قد کے گینڈوں، بھینسوں اور بھیڑیوں کی نسلیں خطرے میں ہیں اور بہت حد تک ختم ہوچکی ہیں۔ اور کچھ رپورٹس کے مطابق زمین پر پسنے والی بہت سی غیر معمولی جانداروں کے خاتمے کا خدشہ ہے۔ وقت

تحقیقات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جزیرے پر رہنے والے ۱۲۰۰ سے زائد موجودہ جانداروں اور ۳۵۰ ختم ہوجانے والے جانداروں کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان جانداروں کو ختم ہونے کا زیادہ خدشہ ہے جن کی جسامت میں زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور جب سے لوگوں نے اس جزیرے پر آکر بسنا شروع کیا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بڑی جسامت کے جانداروں میں یہ تبدیلیاں جگہ کی تنگی کی وجہ سے رونما ہورہی ہیں کیونکہ ان پر اس بات کا دباؤ ہوتا ہے اور اس کی ایک وجہ خوراک کی کمی بھی ہے۔ جبکہ چھوٹے جسامت کے جانداروں کی جسامت میں اضافہ اس لئے ہورہا ہے کہ انہیں جزیرے میں خدشات کم ہیں۔

اس تمام عمل کو island effect کہا جاتا ہے جس کو آسان الفاظ میں جگہ کی وجہ سے رونما ہونے والی تبدیلیاں کہا جاسکتا ہے۔ انڈونیشیا کا فلوریز کا جزیرہ بھی اس کی ایک اہم مثال ہے۔ لیکن اب ان کی نسلیں تیزی سے ختم ہورہی ہیں اور اس کی اہم وجہ انسانوں کا ان جزیروں پر جابسنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US