عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

image

آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کی کمی کے بعد 4,285 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گر گئیں جس کے تحت فی تولہ سونا 4,000 روپے کی کمی سے 4,50,862 روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 429روپے کم ہو کر 3لاکھ 86ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US