الیکشن کے فیصلے کے بعد لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر کیا ہوا، وائرل ویڈیو

image

پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے اثرات لندن میں بھی نظر آنے لگے، سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان ٹکراؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صدر پاکستان نے اپریل میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے مالی اور سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اپریل میں الیکشن سے معذت کرتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد گزشتہ روز لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ن لیگ کارکن بھی میدان میں آگئے۔

دونوں پارٹیوں کے حامیوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ لندن میں سیاسی کارکنوں کے ٹکراؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US