ماں کی غفلت نے بیٹی چھین لی ۔۔ موبائل فون چہرے کے قریب پھٹنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

image

بھارت میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے، فون چہرے کے قریب پھٹنے سے 8 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں رات کے وقت 8 سالہ بچی موبائل فون استعمال کررہی تھی۔ فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا جس سے اس کا چہرا جھلس گیا اور وہ دم توڑ گئی۔

بچی کی والدہ اس کو جلدی سُلانے سے بچنے کے لیے موبائل ہاتھ میں دے دیتی تھیں تاکہ بچی کھیلتی رہے اور دیر سے سوئے تاکہ رات بھر تنگ نہ کرے، ماں کی یہ غفلت بیٹی کی جان لے گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US