صوبہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 15 تا 21 دسمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ نے سی ایم ایس اسکول، یو سی اولڈ حاجی کیمپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبے کے 30 اضلاع کی 1345 یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جار رہی ہے، انسداد پولیو مہم کے لیے 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات کیے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جن میں 400 لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سندھ میں پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کے لیے مضبوط نگرانی کا نظام موجود ہے، حالیہ سال صوبے کے 6 اضلاع میں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پولیو کے موجودہ کیس کی نشاندہی اگست 2025 میں ضلع بدین میں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی کے ذریعے پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US