بل صرف 15 سو روپے ۔۔ اے سی کا توڑ ایسا کولر جو گرمیوں میں بجلی کا بل بھی بچائے اور ٹھنڈک بھی بھرپور دے

image

گرمی کے موسم کی ابتداء ہوچکی ہے اور مارکیٹ میں اے سی کی ڈیمانڈ حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں بجلی کا بل بھی آنکھیں دکھا دیتا ہے، ظاہر ہے اے سی کا استعمال ہو اور بجلی کا بل دگنا نہ آئے یہ تو ممکن نہیں ہے، بہرحال اے سی کا متبال بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ جب سستا آپشن آپ کے پاس موجود ہے تو مہنگے داموں کے اے سی یا انورٹر اور سپلٹ پر کیوں جائیں۔

اے سی کی جگہ ایئر کولر بھی آپ خرید سکتے ہیں جو کم والٹیج میں ٹھنڈک بھی دیتا ہے اور اسکو چارج کرکے رکھ لیا جائے تو لائٹ کے بناء بھی کچھ دیر تک آپ گرمی سے بچ سکتے ہیں۔ جاپانی ٹیکنالوجی کے بہترین ایئرکولر اب دستیاب ہیں جو 27 ہزار تک میں آرام سے آپ کو کسی بھی الیکٹرانک مارکیٹ سے مل جائیں گے۔

ایئرکولر کی قیمت 5 ہزار سے شروع ہے لیکن جو چارجنگ ایئرکولر اس وقت بازار میں دستیاب ہیں ان کی قیمت تقریباً 30 ہزار تک بھی ہے کیونکہ یہ خاص جاپانی ڈوئل ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US