دو مزید کور کمانڈرز کے گھر بھی نشانے پر تھے، عامر میر کا بڑا دعویٰ

image

پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو احتجاج کرنے والوں کے نشانے پر دو مزید کور کمانڈرز کے گھر تھے تاہم وہ اس منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل میں منصوبے کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کور کمانڈرز کی رہائش گاہوں کو بھی ٹارگٹ کرنا تھا مگر خوش قسمتی سے وہ ان حملوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔

عامر میر نے کہا کہ عسکری ٹاور کو آگ لگانے والے بہت سے افراد جو لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس کی طرف گئے تھے ان کے پی ٹی آئی لیڈروں کے ساتھ رابطے ثابت ہو چکے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں عامر میر کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں اور وہ قانونی کارروائی سے بچ نہیں سکیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US