جناح ہاؤس حملہ کیس ، سابق آئی جی پولیس کا بیٹا بھی گرفتار

image

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہورکے باہر احتجاج کرنے پر سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاء الحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑپھوڑ کے الزام میں پکڑا گیا ہے، رضوان کو جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم رضوان ضیاء سابق آرمی آفیسر کا داماد بھی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US