جمال اکبر انصاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

image

پی ٹی آئی رہنما جمال اکبر انصاری نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

9مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے ،شہداء کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،کوئی بھی پاکستانی فوج کی تذلیل برداشت نہیں کر سکتا ۔

فارن فنڈنگ کیس میں کچھ ایسا نہیں جس میں پارٹی کی ساکھ متاثرہو، جو چیز غلط ہے اسے غلط ہی کہوں گا۔

9مئی کوجناح ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پرچڑھائی کرتےدیکھاتودکھ ہوا،پاک فوج کی تاریخ لازوال قربانیوں سےبھری پڑی ہے۔

جس تحریک انصاف کومیں جانتاہوں وہ ایسی نہیں تھی پر امن جماعت تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US