فواد چوہدری جیسے لوگوں نے خان صاحب کو تباہ کر دیا،فیاض الحسن چوہان

image

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے پارٹی سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹونائیٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صدارت زوم میٹنگز میں یہ کہا جاتا تھا کہ امریکا اور سائفر پر بات نہیں کرنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ان کے مشیروں نے خراب کیا ہے  اور ان لوگوں نے بھاگنے میں ایک منٹ بھی نہیں لگایا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آڈیو میسجز کر کے عمران خان کو سمجھایا تھا جبکہ عامر ڈوگر نے بھی خان صاھب کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اسمبلی مت توڑیں لیکن فواد چوہدری جیسے لوگوں نے خان صاھب کو تباہ کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US