وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی

image

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی، کہتے ہیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چئیرمین ایف بی آر سے سخت ناراض ہوں اب نئے ٹیکسز لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کر کے اسے توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب نے ملک میں تباہی مچائی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔ سیلاب کی وجہ سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہباز شریف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھ گئی جبکہ کورونا کے دوران گیس کی قیمتیں زمین پر آچکی تھیں اور جب تیل کی قیمتیں کم تھیں تو اس وقت سودے نہیں کیے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US