پاکستان نے بھارتی اقدام مسترد کر دیا

image

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غداری ہے۔ مقامی آبادی کو یرغمال بنا کر ان کے حقوق اور آزادیوں سے انکار کر کے سیاحت اور ترقی کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کر کے بھارت نے ایک اور بین الاقوامی فورم پر سیاست کی ہے جبکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چین، سعودی عرب، ترکیے، مصر اور عمان قابلِ تعریف ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے چین کے بلاک میں شامل ہونے کی افواہوں کی بھی تردید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں ایسی کسی بھی قیاس آرائی کی تردید کرتی ہوں کہ پاکستان کسی طرح کے بلاک کا حصہ بن گیا ہے۔ پاکستان کی مستقل پالیسی ہے کہ ہم بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US