بارشوں کا نیا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہے گا

image

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی اور مغربی علاقوں میں کل سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔

مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں 31 مئی تک موجود رہیں گی،کل سے لاہور، اسلام آباد، لیہ، ڈی جی خان اورراجن پور میں بارشوں کا امکان ہے۔

بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، پاکپتن میں بھی بارشیں متوقع ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US