6 مزید رہنماؤں کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

image

تحریک انصاف کے مزید 6 رہنماؤں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر، سیالکوٹ سے سابق وزیر چوہدری اخلاق، جھنگ سے سابق وزیر رائے تیمور بھٹی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

آج چار بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق ایم پی اے مامون تارڑ، ٹکٹ ہولڈر اور سابق ایم این اے منصب ڈوگر اور بہاولپور سے سابق وزیر چوہدری سمیع تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US