مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

image

سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنی نا اہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ۔

صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے جس حوصلے سے ظلم و ستم برداشت کیا ہے وہ قابل فخر ہے ، مراد سعید مستقبل کا بڑ الیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخ کے بد ترین کریک ڈاؤن کا شکار ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے پارٹی ختم ہوجائے گی لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کے جس جماعت کو عوام سپورٹ حاصل ہو اسے ختم کرنا ناممکن ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کسی کے چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جیتے گا وہی جیسے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملے گا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑنے والوں کی لائنیں لگ گئی ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US