سعودی عرب، چین اور امارات نے ہماری غیرمشروط مدد کی: وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور قطر نے ہماری بے پناہ مدد کی ہے۔

جمعرات کو گوادر میں مستحق ماہی گیروں اور طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوست ممالک کی جانب سے ملنے والی مدد کے حوالے سے کہا کہ بدھ کو چین نے پاکستان کا دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ دو سال کے لیے رول اوور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آپ کا خیرخواہ ہو اور اس کی کوئی شرط بھی نہ ہو کہ بدلے میں آپ مجھے کچھ دیں گے۔ نہ چین، نہ سعودی عرب، نہ متحدہ عرب امارات اور نہ قطر، یہ ہم سے کسی طرح کی شرط نہیں منواتے اور اس کے بغیر انہوں نے ہماری مدد کی ہے۔ تو آج جنہوں نے بُرے وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور وہ خیرخواہ ہیں، ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض بنتا ہے۔‘

’اس لیے میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے جہاں پر وفاقی حکومت اور صوبے نے اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے وہیں دوست ممالک جو ہمارے خیرخواہ ہیں انہیں ساتھ ملانا ہو گا، کیونکہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی چاہیے تو وہ ان دوست ممالک سے آنی ہے۔ اگر ہمیں سرمایہ کاری چاہیے تو ان دوست ممالک سے آنی ہے۔‘

وزیراعظم کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’اگر (دوست ممالک) مثال کے طور پر لورالائی، پشین یا نوشکی میں یا کہیں بھی باہر سے سرمایہ کار آتا ہے اور شمسی توانائی سے چلنے والا منصوبہ لگاتا ہے، سرمایہ کاری کرتا ہے تو کیا ہم اس کی حفاظت کریں گے یا اس کے لیے خطرات پیدا کریں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US