وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

image

وزیرِاعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارت پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلٰی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے کا استقبال کیا۔

اپنے دورہ کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لیے شاہی محل جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US