چلاس روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک، 9 زخمی

image
چلاس روڈ پر سیاحتی مقام گیتی داس میں گاڑی کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک 9 زخمی ہوگئے۔

وادی بابوسر کے قریب چلاس روڈ پر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔

 اے سی چلاس صداقت علی کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد موجود تھے جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گاڑی اُلٹنے کا واقعہ بابو سرٹاپ کے علاقے گیتی داس کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی چلاس وزیر لیاقت کا کہنا ہے کہ ’گاڑی میں کل 16 سیاح سوار تھے اور یہ ساہیوال سے گلگت جا رہی تھی اور گیتی داس کے مقام پر کھائی میں جا گری۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’زخمی ہونے والوں میں ایک مرد، چار خواتین اور چار بچے شامل ہیں جنہیں چلاس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US