چین کے نائب وزیرِاعظم تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

image
حکومت پاکستان کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے، چین کے نائب وزیرِاعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لائفنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق چینی نائب وزیرِاعظم ہی لائفنگ اپنے دورے کے دوران سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دہائی منانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔

نائب وزیرِاعظم ہی لائفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین (2023-2017) کے طور پر انہوں نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔

نائب وزیرِاعظم ہی لائفنگ اپنے دورے کے دوران سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلٰی سطحی تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے۔ چینی نائب وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی ’آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کو مزید گہرا کرنے سے منسلک، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے مسائل پر حمایت کی توثیق، اقتصادی اور مالی تعاون کو بڑھانا، سی پیک کی اعلٰی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US