خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خودکش دھماکے کے مزید دو افراد دم توڑ گئے ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق دھماکے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سنیچر کو یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب باجوڑ میں مذہبی سیاسی جماعت جمیعت علمائے اسلام (ف) کا پارٹی کنونشن ہو رہا تھا۔ کنونشن میں شریک عینی شاہد کے مطابق تقریب میں 350 کے قریب افراد شریک تھے۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔خیبر پختونخوا کے پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور نے کہا تھا کہ باجوڑ دھماکہ خودکش تھا۔