امریکن ایئرلائنز کا طیارہ تین منٹ میں 15 ہزار فٹ نیچے آ گیا

image

امریکہ کے شہر فلوریڈا جانے والا ایک امریکی ائیرلائن کا طیارہ تین منٹ کے اندر اندر اچانک 15 ہزار فٹ نیچے آ گیا جس سے مسافر لرز اٹھے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 5916 شارلٹ شمالی کیرولینا سے گینس ویل فلوریڈا جا رہی تھی، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اس کی وجہ طیارے پر ’ممکنہ دباؤ کا ایشو‘ تھا۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر ہیرسن ہوؤ جو اس طیارے میں سوار تھے، نے سوشل میڈیا پر اس خوفناک تجربے کو بیان کیا۔

انہوں نے اس نے اس کو ’خوفناک‘ قرار دیا اور کہا کہ تصاویر اس واقعے میں جلنے کی شدید بو، تیز آواز، اور کان پھٹنے کے احساس کو نہیں پکڑ سکتیں۔

پروفیسر ہیرسن ہوؤ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں آکسیجن ماسک نظر آ رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ دوسرے مسافروں کے ساتھ خود بھی سانس لے رہے ہیں۔

فلائٹ اویئر کے ڈیٹا کے مطابق طیارہ محض 11 منٹ میں تیزی سے 20 ہزار فٹ نیچے آیا۔ خاص طور پر تشویشناک بات یہ تھی کہ پرواز کے 43 منٹ بعد طیارے کا چھ منٹ سے بھی کم وقت میں تیزی سے 18 ہزار چھ سو فٹ تل نیچے آنا۔

امریکن ایئرلائنز نے اس واقعے کے حوالے سے فاکس نیوز کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عملے کا اونچائی کم کرنے کا فیصلہ دباؤ کی تشویش کی وجہ سے ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US