ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ریال کا ہوگیا

image

ایرانی ریال کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک گر گئی، ایک امریکی ڈالر 13 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہوگیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کرنسی کو درپیش اس کی قدر میں مسلسل کمی کا بحران گزشتہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں شدید ہوگیا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے وقت ایک امریکی ڈالر 32,000 ایرانی ریال کے برابر تھا، تاہم 2018 میں امریکا نے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا جس کے بعد امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی کرنسی کی قیمت مسلسل کمی کا شکار رہی اور تین دسمبر 2025 کو ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ایرانی ریال کا ہوگیا جو محض دو ہفتے بعد اب 13 لاکھ ریال کا ہوچکا ہے۔

ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایرانی عوام کو افراط زر اور روزمرہ زندگی کے اخراجات میں بے تحاشا اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US