اٹلی جا کر شادی کرنے کے خواہشمند امریکی جوڑے کا پاسپورٹ کتے نے نگل لیا

image

امریکی شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ساتھ ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں اُن کے کتے نے شادی سے چند روز پہلے پاسپورٹ نگل لیا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اس جوڑے کی دو ہفتوں بعد اٹلی میں شادی طے تھی.

لیکن شادی کے لیے اٹلی رانگی سے چند دن قبل دوناٹو فراٹارولی نامی شخص کے پاسپورٹ کو اُن کے پالتو کتے نے کھا لیا۔

جنوبی بوسٹن سے تعلق رکھنے والے دوناٹو فراٹارولی نے مقامی میڈیا ڈبلیو سی وی بی کو بتایا کہ اُن کی شادی 31 اگست کو اٹلی میں طے ہے۔ وہ اور اُن کی منگیتر جمعرات کے روز اپنی شادی کے دستاویزات کو بھرنے کے لیے سٹی ہال گئے۔ 

جب وہ کئی گھنٹوں بعد گھر واپس لوٹے تو انہوں نے دیکھا کہ اُن کے پالتو کتے نے فراٹارولی کے پاسپورٹ کے کئی صفحات پھاڑ کر نگل لیے ہیں۔

اس واقعے کے بعد دوناٹو فراٹارولی اور اُن کی منگیتر نے نئے پاسپورٹ کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے ہیں اور مقامی حکام سے مدد بھی طلب کر لی ہے۔

فراٹارولی نے مزید کہا کہ ’میں تھوڑا سا پریشان ہوں۔ خوش قسمتی سے رُکن کانگریس سٹیفین لِنچ اور سینیٹر ایڈ مارکے آفس کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ وہ میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘ 

یہ جوڑا رواں ہفتے اٹلی جانے کو تیار ہے۔

دلہا بننے والے فراٹارولی کہتے ہیں کہ اگر وہ رواں ہفتے شیڈول فلائٹ سے قبل نیا پاسپورٹ حاصل نہ کر پائے تو وہ اپنی منگیتر کے ساتھ گھر پر رہیں گے تاہم باقی مہمان اُن کے بغیر اٹلی چلے جائیں گے۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts