کراچی: انتظامیہ کی غفلت، بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق

image

کراچی کے علاقے کورنگی میں بزرگ شہری حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بزرگ شہری کورنگی کبڈی گراؤنڈ کے قریب نالے میں گر کر جاں بحق ہوا، بزرگ شہری اندھیرے میں اپنی سائیکل پر سامان لاد کر پیدل چلتے چلتے اچانک نالے میں جاگرا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کالے خاں کے نام سے ہوئی ہے، متوفی زمان ٹاؤن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

متوفی کالے خاں کرائے کے مکان میں بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا، متوفی کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق نابینا اور خصوصی بچوں کے سینٹر اور اسکول کے سامنے موجود نالے کی حفاظتی دیوار نا ہونے کی متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات کی گئیں تاہم اس کے باوجود اقدامات نہیں کیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US