کراچی کی سڑکوں پر سرکٹے کا گشت۔۔برسوں پرانی کہانی پھر کیسے زندہ ہوگئی؟ویڈیو دیکھیں

image

کراچی میں ماضی میں سرکٹے کے کئی کہانیاں مشہور تھیں جو وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہوچکی ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سرکٹا انسان موٹرسائیکل پر شہر کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے جس پر لوگوں کو سرکٹے کی کہانیاں یاد آگئی ہیں۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ آبادی بھی رکھتا ہے، بڑا شہر ہونے کی وجہ سے یہاں قصے کہانیاں بھی بہت مشہور ہیں اور سوشل میڈیا کے دور میں تو کوئی بھی چیزوں لمحوں میں وائرل ہوکر لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل کارساز والی دلہن کے قصے مشہور ہوئے تھے اور اب سر کٹے انسان کی ویڈیو نے شہریوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے ہیں۔

دراصل ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ سردی کے موسم میں دو شہری موٹر سائیل پر جارہے ہیں اور پیچھے بیٹھے شخص نے سردی سے بچنے کیلئےاپنا سر جیکٹ کے اندر کررکھا ہے جس کو دیکھ کر پہلی نظر میں سر کٹے کا گمان ہوتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں جبکہ بعض صارفین نے خوف کا اظہار بھی کیا ہے تاہم اس ویڈیو میں ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ سردی میں آپ کو ایسے کئی مناظر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US