جہلم: مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، اکیڈمی سیل

image

جہلم پولیس نےمعروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر انہیں ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے اور اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا تاکہ کسی بھی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کر کے گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US