آج کا دن مختصر اور کتنی طویل ترین رات ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

آج کل دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوگئیں ہیں وہیں آج کی رات سال کی سب سے طویل ترین رات ہے جبکہآج کا دن سال کا چھوٹا دن۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US