کرم ، مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ ، خاتون ، 2 سکیورٹی اہکاروں سمیت 4 جاں بحق ، 3 زخمی

image

ضلع کرم میں مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور  2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران کے مطابق حملہ آوروں نے پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر کوچ اور کار پر صدہ کے قریب فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کا ڈرائیور، 2 سکیوررٹی اہلکار اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپر کرم میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چلاس میں بھی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US