این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ ، 10 جنوری کو سنایا جائیگا

image

 میانوالی  کے حلقہ این اے 89 سے بانی پی ٹی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بیر سٹر علی ظفر، عمیر نیازی اور لامیہ نیازی سمیت دیگر وکلا الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے۔

عمران خان کی سزا معطل یا کالعدم نہیں ہوئی ، این اے 122 لاہور سے کاغذات مسترد کرنیکا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن ٹربیونل نے پوچھا کہ توشہ خانہ میں جو چیزیں لی گئیں ، کیا ان کی تفصیلات دی گئیں؟ جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ کیوں ظاہر نہیں کیا گیا؟

بیر سٹرعلی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی ہے اور اپیل زیر سماعت ہے، توشہ خانہ میں ساری چیزیں ڈکلیئر کی گئیں۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن ارشد ملک ٹیم کے ہمراہ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب بلال نے دلائل دیئے۔

اپیلٹ ٹریبونل نے بھی کاغذات مسترد کر دیئے ، شاہ محمود قریشی الیکشن کیلئے نااہل

الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 10 جنوری کو سنایا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US