ہری پور میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

image

ہری پور میں تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہری پور پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہزارہ موٹر وے پر کھڑی کنسٹرکشن مشین کے باعث پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ کنسٹرکشن مشین کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی۔

موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

پولیس نے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کوچ کے نیچے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US