سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان علیل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک ہفتے سے سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، سیکرٹری کی علالت کے باعث الیکشن کمیشن میں کام متاثر ہے۔
عالمی مبصرین کو انتخابات میں آنے کی دعوت دی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے بتایا کہ علالت کے باعث کام نہیں کر سکتا ، چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو علاج کرانے اورآرام کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تحریری استعفی ٰنہیں بھجوایا۔