خیبر پختونخوا میں پرائمری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 7 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ: وائٹ واش نے پاکستان کو چھٹے نمبر پر پہنچا دیا
محکمہ تعلیم کے مطابق سرد موسم کے باعث پرائمری سکولوں کی تعطیلات میں 7 روز کی توسیع کی گئی ہے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے اوقات کارتبدیل کردیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کے بعد پرائمری سکول 8 جنوری کے بجائے 15 جنوری کو کھلیں گے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز صبح ساڑھے 8 کی بجائے ساڑھے 9 بجے کھلیں گے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی
خیبر پختونخوا میں مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈی سکول صبح سے کھل جائیں گے جبکہ پرائمری سکول 15 جنوری کو کھلیں گے۔دوسری جانب پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا معاملے پر تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ذرائع ایوان وزیر اعلی کے مطابق چھٹیاں بڑھانے یا اوقات تبدیل کرنے بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، نگران وزیر اعلی پنجاب چھٹیاں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن جلد وزیراعلی کو اپنی سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں وزیر اعلی فیصلہ کریں گے۔
ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن کی طرف سے 4 تجاویز سامنے آئی تھیں،پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی۔اس کے علاوہ اسکولز کے اوقات کار 9 سے 2 بجے تک کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا
مارچ میں سالانہ امتحانات کے باعث صرف نویں اور دسویں کے طلباء کو سکول بلایا جائے اور باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائیں۔