مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

image

مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سید علی حسن نقوی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سید علی حسن نقوی نے آئی پی پی صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو اور رضوان خان سے ملاقات کی ، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

اس موقع پر صوبائی صدر آئی پی پی محمود مولوی نے کہا کہ علی حسن نقوی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ الیکشن سے پہلے کئی نام ہمارے ساتھ جڑیں گے۔

جبکہ آئی پی پی جنرل سیکرٹری علی جونیچو کا کہنا تھا کہ کراچی سے الیکشن میں نئے چہرے سامنے لارہے ہیں،نوجوان آگے آکر سیاست سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US