میرے سیاست میں آنے کیلئے کوئی مقاصد نہیں ہیں، ریحانہ امتیاز ڈار

image

تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ مشتعل افراد میرے گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور تشدد کیا گیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ امیتاز نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے کیلئے کوئی مقاصد نہیں ہیں،میرے بیٹے نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان دیا جس سے اتفاق نہیں کرتی۔ میں نے بیٹے سے کہا مر کر آ جاتے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بیان نہ دیتے۔

نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اولاد کو ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے۔ لیکن  جو بیان میرے بیٹے نے بانی تحریک انصاف کیخلاف دیا ہے میں اسے نہیں مانتی،سیالکوٹ کی 70فیصد عوام سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمر تنویر بٹ کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب پروگرام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریحانہ امتیاز ڈار کہہ رہی ہیں کہ بیٹے سے زبردستی انٹرویو لیا گیا ، اگر عثمان سے زبردستی انٹر ویو لیا گیا تو پھر وہ ابھی تک خاموش کیوں ہے خود اس بات کا اقرار کیوں نہیں کرتا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل ہیں، میرے اوپر مخالفین کی جانب سے آرٹیکل 6بھی لگوانے کی کوشش کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US