بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے داخلوں کی آخری تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی

image

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنی 11 فیکلٹیز کے مختلف پروگراموں میں موسم بہار کے داخلوں کی درخواست کی آخری تاریخ 15 جنوری تک بڑھا دی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ درخواست گزاروں کی دلچسپی اور تاریخ میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

موسم بہار 2024 کے داخلوں کے لئے مضامین کی تفصیلات، اہلیت کے معیار اور فیس کی تفصیلات cms.iiu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔ معلومات کے لئے مرد درخواست دہندگان واٹس ایپ نمبر 5213192۔0319 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ خواتین درخواست دہندگان 5213193۔0319 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US