صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔
دورے کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری کی عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون، ثقافتی روابط اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بغداد پہنچنے پر عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت، عراق میں پاکستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ عراقی حکام نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ دورہ پاکستان اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونے کی توقع ہے۔