پاکستان ایئر فورس میں بطور ایئرمین شمولیت کے لئے رجسٹریشن 14 جنوری تک جاری رہے گی

image

سکھر۔ 11 جنوری (اے پی پی):پاکستان ایئر فورس میں بطور ایئر مین شامل ہونے لئے رجسٹریشن 14 جنوری تک جاری رہے گی ۔

پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ میں بطور ائیر مین شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن 8 جنوری 2024 سے جاری ہے جو 14 جنوری تک جاری رہے گی۔ اہل امیدوار پی اے ایف کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں یا وہ 14 جنوری تک پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر میں اصل دستاویزات کے ساتھ روبرو رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US